فیفا ورلڈکپ؛ شکست نے نیمار اور کھلاڑیوں کو آبدیدہ کردیا، تصاویر وائرل

فیفا ورلڈکپ؛ شکست نے نیمار اور کھلاڑیوں کو آبدیدہ کردیا، تصاویر وائرل


دوحا: قطر میں جاری فیفا ورلڈکپ میں برازیل کی شکست بعد نیمار اور ٹیم کے کھلاڑیوں کے آبدیدہ ہونے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

ایجوکیشن سٹی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میگا ایونٹ کے پہلے کوارٹر فائنل میں کروشیا نے برازیل کو پینلٹیز پر 2 کے مقابلے میں 4 گول سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا ہے۔

میچ میں شکست کے ساتھ ہی برازیلی ٹیم کے کپتان نیمار اور دیگر پلئیرز جذباتی ہوگئے، برازیل کو ٹائٹل کیلئے مزید 4 سال کا انتظار کرنا پڑے گا، انہوں نے سال 2002 میں آخری بار ورلڈکپ جیتا تھا۔

کروشیا کے خلاف میچ سے قبل برازیل کے کپتان نیمار نے جذباتی پیغام دیتے ہوئے کہا تھا کہ شاید یہ میرا آخری ورلڈکپ ہو، قومی ٹیم پر کوئی دروازہ بند نہیں کر رہا لیکن میں اس بات کی 100 فیصد ضمانت بھی نہیں دے رہا ہوں کہ میں واپس آؤں گا۔


اپنا تبصرہ لکھیں