تاجکستان میں فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر میچ کے دوران گراؤنڈ کی بجلی بند ہوگئی۔
دوشنبے میں اسٹیڈیم میں بجلی بند ہو جانے کے سبب سعودی عرب اور تاجکستان کے درمیان میچ 6 منٹ معطل رہا۔
اسٹیڈیم میں تاریکی کے دوران شائقین نے موبائل کی لائٹس آن کر کے صورتحال دلچسپ بنادی تاہم 6 منٹ کے تعطل کے بعد میچ دوبارہ شروع ہوگیا۔
تاجکستان اور سعودی عرب کے درمیان فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر راؤنڈ ٹو کا میچ ایک ایک گول سے برابر رہا۔