پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و میزبان فیصل قریشی کا کہنا ہے کہ ہمارے معاشرے میں لوگوں کو بنا سوچے سمجھے کسی بھی معاملے پر اپنی رائے قائم کرنے کی عادت ہے۔
فیصل قریشی حال ہی میں ایک نجی ٹی وی شو میں بطور مہمان شریک ہوئے اور اپنے کیریئر کے بارے میں کافی تفصیل سے بات کی۔
اس شو کے دوران میزبان نے اداکار سے ایک سوال کیا کہ آپ کے بارے میں پھیلی کوئی ایسی افواہ جوکہ آپ کے لیے باعثِ تکلیف ہو؟
اداکار نے اس سوال کے جواب میں کہا کہ افواہوں کا کیا ہے پھیلتی رہتی ہیں لیکن میں نے اپنے بارے میں ایسی کوئی افواہ نہیں سنی جسے سن کر مجھے تکلیف محسوس ہوئی ہو۔
اُنہوں نے بتا یا کہ لیکن ہاں پچھلی بار جب میں نے اپنا وزن کم کیا تھا اور کافی دُبلا پتلا نظر آنے لگا تھا تو سب نے بنا سوچے سمجھے ہی یہ کہنا شروع کردیا کہ اس نے ڈرگز لینا شروع کردی ہیں، بہت ڈرگز لیتا ہے۔
اُنہوں نے مزید بتایا کہ یہ بات سن کر میں بہت حیران ہوا اور کہا کہ بھائی جو بھی یہ کہ رہا اسے بتاؤ کہ میں سارا دن کھانا نہیں کھاتا تو ڈرگز کہاں سے لوں گا۔