وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ فیصل آباد انڈسٹریل زون میں دو سو ایکڑ پر میڈیکل آلات بنانےکازون قائم کردیا گیا ہے ۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیر فواد چوہدری نے بتایا کہ طبی آلات زون قائم کرنے سے 1.4 ارب ڈالرز کی درآمدات کم ہو جائیں گی۔
فواد چوہدری نے کہا کہ سرنج، سوئیاں، ایکسرے مشینیں و دیگر آلات ہم پاکستان میں بنائیں گے۔
وفاقی وزیرکامزید کہنا تھا کہ گلا طبی آلات کا زون سیالکوٹ میں قائم کیا جائے گا۔
خیال رہےکہ گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان گیارہ سو وینٹیلیٹرز ہر مہینہ بنا رہا ہے جبکہ سینیٹائزر اور مختلف اشیاء کورونا سے متعلق بنا اور ایکسپورٹ کر رہا ہے۔