فیس بک کی انتظامیہ نے پاکستان کے سرکاری ریڈیو “ریڈیو پاکستان” کی براہ راست نشریات پر دو ماہ کی پابندی عائد کردی۔
ریڈیو پاکستان کے مطابق فیس بک انتظامیہ نے کشمیریوں پر بھارتی مظالم اور مقبوضہ کشمیر میں فوجی لاک ڈاؤن سے متعلق خبریں دکھانے پر پابندی عائد کی ہے۔
اس حوالے سے ریڈیو پاکستان نے اسکرین شاٹ بھی شئیر کیے جس میں ویب سائٹ کوچند ماہ قبل فیس بک انتظامیہ کی جانب سے خبردار کیا گیا تھا کہ ان کی پوسٹ کمیونٹی معیارات کے خلاف ہیں۔
فوٹو: بشکریہ دی کرنٹ پی کے
علاوہ ازیں فیس بک کی جانب سے ریڈیو پاکستان کی براہ راست نشریات دو ماہ کے لیے بند کرنے کے بعد ریڈیو پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی براہ راست نشریات ویڈیو شئیرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب پر جاری کریں گے۔
فیس بک نے جماعت اسلامی کراچی کا آفیشل پیج بلاک کردیا
یاد رہے کہ ریڈیو پاکستان کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف اس وقت سے آواز اٹھا رہا ہے جب سے کشمیر میں لاک ڈاؤن اور کرفیو لگایا گیا تھا۔
اس سے قبل مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر نے بھی ایسے سیکڑوں اکاؤنٹس اور پوسٹیں بلاک کی تھیں جس میں بھارتی مظالم کے خلاف آواز اٹھائی گئی تھی۔