فیروز خان کی نجیبہ فیض سے ’محبت‘ کی تردید، ’دوست‘ قرار دے دیا

فیروز خان کی نجیبہ فیض سے ’محبت‘ کی تردید، ’دوست‘ قرار دے دیا


فلم و ٹی وی اداکار فیروز خان نے خود سے اور اداکارہ نجیبہ فیض سے متعلق پھیلی افواہوں پر خاموشی توڈ دی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں اداکارہ نجیبہ فیض کی جانب سے فیروز خان کے ساتھ سیرو تفریح کی تصویریں شیئر کی گئی تھیں جن کے بعد سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں شروع ہو گئی تھیں کہ یہ شوبز میں نیا جوڑا بننے جا رہا ہے۔

اِن افواہوں پر فیروز خان کے سوشل میڈیا پر دوسری شادی اور نئی محبت ڈھونڈ لینے سے متعلق کیے گئے یکے بعد دیگرے کمنٹس نے بھی جلتی پر تیل کا کام کیا۔

دیگر حلقوں اور سوشل میڈیا پر نجیبہ کے ساتھ اپنا نام جوڑے جانے پر فیروز خان نے اب خود ہی اِن افواہوں گلا گھونٹ دیا ہے۔

اداکار نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر نجیبہ فیض کی ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے اِنہیں اپنی دوست قرار دے دیا ہے۔

واضح رہے کہ اداکار فیروز خان کی پہلی شادی 2018ء میں علیزا سلطان سے ہوئی تھی، اس جوڑی کے بچے بھی ہیں۔

بعدازاں 2022ء میں فیروز اور علیزا کے درمیان طلاق ہوگئی تھی۔


اپنا تبصرہ لکھیں