فیروز خان کی بیٹی اور دوسری اہلیہ کے ساتھ تصویر وائرل

فیروز خان کی بیٹی اور دوسری اہلیہ کے ساتھ تصویر وائرل


ماضی میں اہلیہ پر گھریلو تشدد اور حال ہی میں دوسری شادی کے لیے شہہ سرخیوں میں جگہ بنانے والے پاکستانی اداکار فیروز خان کی ایک اور تصویر  وائرل ہوگئی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ان دنوں اداکار کی نئی نویلی دلہن اور بیٹی فاطمہ کے ساتھ ایک تصویر سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہے۔

مذکورہ تصویر غالباً مقامی تفریحی مقام پر کسی مداح کی فرمائش پر کھنچوائی گئی تھی، جو اب سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے، جس پر صارفین بھی ملے جلے تاثرات کا اظہار کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ فیروز خان پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کا جانا پہچانا نام ہیں، یہی وجہ ہے کہ گزشتہ ماہ کے اختتام پر دوسری شادی کے بندھن میں بندھنے والے اداکار کی نجی زندگی کی ہر ایک جھلک سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر خاصی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔

تاہم حالیہ تصویر میں اداکار کو اپنی دوسری اہلیہ دعا اور بیٹی فاطمہ کے ساتھ مقامی تفریحی مقام پر دیکھا جاسکتا ہے۔ اس موقع پر لی گئی تصویر میں ان کے ساتھ ایک مداح بھی موجود ہیں۔

فیروز خان کی بیٹی اور دوسری اہلیہ کے ساتھ تصویر وائرل

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر پر صارفین فیروز کی نئی اہلیہ کو فاطمہ فیروز کی سوتیلی ماں ہونے کے باعث تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ تصویر میں دعا ننھی بچی کا بازو نوچ رہی ہیں جبکہ ان کے چہرے کے تاثرات بھی پریشان کُن ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں