فیروز خان نے ’فائٹر‘ کا روپ دھار لیا

فیروز خان نے ’فائٹر‘ کا روپ دھار لیا


پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف رومانوی اداکار فیروز خان کے آنے والے ڈرامے کے سیٹ سے چند مناظر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئے۔

گزشتہ برس سے گھریلو تنازعات کے باعث شہہ سرخیوں میں جگہ بنانے والے اداکار اب نئے ڈرامہ سیریل ’اکھاڑا‘ میں فائٹر کے کردار میں نظر آئیں گے۔

گھریلو تشدد کیس، اہلیہ سے علیحدگی، بچوں کی کسٹڈی اور پھر شوبز فنکاروں کے ساتھ تنازعات کے باعث اداکار گزشتہ کئی ماہ سے اسکرین سے غائب تھے، انہوں نے آخری ڈرامے ’حبس‘ میں کام کیا تھا۔

فیروز خان کے مداح طویل عرصے سے انہیں اسکرین پر دیکھنے کے منتظر تھے، تاہم اب سوشل میڈیا پر وائرل ان کے نئے ڈرامے کے مناظر کے باعث ان کے مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے کہ ان کا انتظار اب جلد ختم ہو گا۔

ڈرامہ سیریل اکھاڑہ میں فیروز خان کے مدِ مقابل حنا آفریدی اداکاری کے جوہر دکھائیں گی جبکہ اس ڈرامے کی ہدایت کاری فرائض انجم شہزاد نے انجام دیے ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں