پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فہد مصطفیٰ بھی فلوریڈا میں پیش آنے والے واقعے پر کرکٹر حارث رؤف کی حمایت میں بول پڑے۔
فہد مصطفیٰ نے اپنی انسٹا اسٹوری پر حارث رؤف کی حمایت کرتے ہوئے لکھا کہ میں فلوریڈا میں پیش آنے والے حالیہ واقعے کی مذمت کرتا ہوں۔
اُنہوں نے لکھا کہ سب کی فیملی کا احترام کیا جانا چاہیے کسی بھی صورت میں حدود کو پار نہیں کیا جانا چاہیے۔
اداکار نے مزید لکھا کہ ایسے واقعات کے کس بھی شخص کی صحت پر بہت منفی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں اور خاص طور پر اس وقت جب کہ ایسا واقعہ کسی کی فیملی کے ساتھ پیش آیا ہو۔
واضح رہے کہ فاسٹ بولر حارث رؤف کی فلوریڈا میں مداح کے ساتھ الجھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں وہ ایک مداح کے ساتھ فوٹو بنانے پر تکرار کرتے ہوئے نظر آئے۔
حارث رؤف اپنی اہلیہ کے ساتھ تھے کہ مبینہ طورپر مداح نے اُنہیں گالی دی جس پر حارث اسے مارنے کے لیے دوڑے، اہلیہ اور دیگر مداحوں نے بچ بچاؤ کروایا۔