پاکستان کرکٹ ٹیم کے آئندہ سیریز کےلیے فٹنس کیمپ کیلئے ممکنہ کھلاڑیوں میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کے بیٹر آف دا ٹورنامنٹ عثمان خان کے نام پر غور شروع کردیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل میں غیر معمولی پرفارمنس کی بنیاد پر عثمان خان کا نام زیر غور ہے۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل 9 میں عثمان خان ملتان سلطانز کی جانب سے اوورسیز پلیئر کی حیثیت سے کھیلے تھے۔
پاکستان میں ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے والے عثمان خان کچھ عرصہ قبل یو اے ای چلے گئے تھے۔
عثمان خان نے پی ایس ایل نائن میں 430 رنز بنائے جس میں 2 سنچریاں اور اتنی ہی نصف سنچریاں شامل ہیں۔