بالی ووڈ کے اداکار اکشے کمار لائیو پروگرام میں اپنی آنجہانی والدہ کو یاد کرکے آبدیدہ ہوگئے۔
اکشے کمار نے بھارتی نجی چینل کے ٹاک شو میں بطور مہمان شرکت کی، جس میں یکے بعد دیگر فلاپ فلمیں دینے سے متعلق میزبان کے سوال پر اکشے کمار والدہ کو یاد کر کے رو پڑے۔
آنجہانی والدہ کو یاد کرتے ہوئے اکشے کمار نے بتایا کہ وہ شوٹنگ سے سیدھا اپنی ماں کے کمرے میں جاتے تھے اور دن بھر کا احوال انہیں بتاتے تھے۔
اکشے کمار نے بتایا کہ ان کی والدہ کا ایک بہت مشہور جملہ تھا جو انہیں آج بھی یاد ہے کہ ’فکر نہ کرو بابا جی تمہارے ساتھ ہیں‘۔
واضح رہے کہ جب سے ان کی وفات ہوئی ہے تب سے صرف ان کی یادیں رہ گئیں ہیں اور اس دن کے بعد سے ہی ان کی فلمیں ناکام ہونا شروع ہوگئیں ہیں۔
اکشے کمار کی گزشتی برس ریلیز ہونے والی تمام فلمیں باکس آفس پر جادو نہ چلا سکیں، تاہم اب انہیں اپنی آنے والی فلم ’سلفی‘ سے امیدیں ہیں۔