فلم’اینیمل‘ کی کاسٹ میں شامل اداکارہ شفینا شاہ کا پاکستان سے کیا تعلق ہے؟

فلم’اینیمل‘ کی کاسٹ میں شامل اداکارہ شفینا شاہ کا پاکستان سے کیا تعلق ہے؟


بالی ووڈ کے معروف اداکار رنبیر کپور کی فلم ’اینیمل‘ نے ریلیز کے بعد سے ہی سوشل میڈیا اور باکس آفس پر دھوم مچائی ہوئی ہے۔

فلم’اینیمل‘ میں بوبی دیول  یعنی فلم کے ولن کی دوسری بیوی کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ شفینا شاہ نے بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے یہ انکشاف کیا ہے کہ ان کا تعلق پاکستان سے ہے۔

اُنہوں نے بتایا کہ میں لندن میں پیدا ہوئی ہوں لیکن میری والدہ عطیہ شاہ پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ کے شہر کوہاٹ میں پیدا ہوئی تھیں لیکن بعد ازاں وہ برطانیہ منتقل ہوگئی تھیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ میرے مرحوم والد حاجی اسماعیل راج محمد پٹیل بھی برطانیہ منتقل ہو گئے تھے اور اپنے دور میں ایک معروف برطانوی اداکار تھے۔

 شفینا شاہ کی والدہ عطیہ شاہ  بھی شوبز انڈسٹری کی ایک بااثر شخصیت تھیں۔

اس لیے اُنہوں نے بھی اپنے والدین کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے شوبز انڈسٹری میں قدم رکھا۔

فلم ’اینیمل‘ سے پہلے شفینا شاہ نے 2023ء میں’مس پاکستان ورلڈ‘ کا ٹائٹل اپنے نام کیا اور اس کے علاوہ وہ ایک اشتہار میں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ بھی کام کر چکی ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں