بالی ووڈ اداکارہ تاپسی پنو 2022 میں اداکارہ سے پروڈیوسر بنی اور انہوں نے ہدایتکار ترون دودیجا کی فلم دھک دھک کو پروڈیوس کیا۔
اب تاپسی نے انکشاف کیا کہ فلم کے شریک پروڈیوسرز اپنی رقوم لینے کے بعد الگ ہوگئے، تاہم ایسے مشکل وقت میں اداکارہ دیا مرزا نے انکی کافی مدد کی۔
واضح رہے کہ اس فلم میں رتنا پاٹھک شاہ، دیا مرزا، فاطمہ ثنا شیخ اور سنجنا سانگی مرکزی کرداروں میں تھے۔
اب ایکسپریسو کے دوسرے ایڈیشن کے دوران تاپسی کا کہنا ہے کہ فلم آسان نہیں کیونکہ شریک پروڈیوسرز اپنے حصے کی رقم لیکر غیر یقینی صورتحال کا شکار کر گئے۔
یاد رہے کہ تاپسی پہلی بار ہدایتکار اجے بھل کی ڈراؤنی تھرلر فلم بلر کی پروڈیوسر بنی تھیں۔ جب وہ دھک دھک کی پروڈکشن میں آئیں اور فلم اکتوبر 2023 میں ریلیز ہوئی لیکن یہ باکس آفس پر اپنا کوئی تاثر قائم کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی۔
بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران تاپسی نے تسلیم کیا کہ کو-پروڈیوسرز کے رویے نے انہیں کافی مایوس کیا۔ انہوں نے اس موقع پر اداکارہ دیا مرزا کی تعریف کی جنہوں نے فلم ٹیم کی مدد کی۔
انکا مزید کہنا تھا کہ بڑی بجٹ کی فلم نہ بھی ہو تو اسٹوڈیوز فلم تھیٹر پر آنے سے قبل رقم وصول کر لیتے ہیں۔ اسکے بعد تھیٹر والے اپنے پیسے کھرے کرتے ہیں اور صرف ایک ٹوکن رقم دے دیتے ہیں، جبکہ وہ پرنٹ اور ایڈورٹائزنگ پر کچھ خرچ نہیں کرنا چاہتے۔