فلم ’ٹائی ٹینک‘ کا’ری ماسٹرڈ پوسٹر‘دیکھ کر شائقین الجھن میں مبتلا

فلم ’ٹائی ٹینک‘ کا’ری ماسٹرڈ پوسٹر‘دیکھ کر شائقین الجھن میں مبتلا


شہرۂ آفاق ہالی ووڈ فلم ’ٹائی ٹینک‘ کے 25 سال مکمل ہونے پر رواں برس ہونے والی فلم کی خصوصی تھیٹر ریلیز کے لیے بنائے گئے نئے پوسٹر نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیا۔                   

رواں سال اس فلم کو ریلیز ہوئے 25 برس مکمل ہوجائیں گے، اس موقع پر فلم کی پروڈکشن ٹیم نے فلم کا ’ری ماسٹرڈ ورژن‘ ریلیز کرنے کا اعلان کیا ہے۔  

رپورٹ کے مطابق، فلم کا ’ری ماسٹرڈ ورژن‘ اگلے ماہ ویلنٹائن ڈے کے موقع پر ریلیز کیاجائے گا۔          

فلم ’ٹائی ٹینک‘ کے ’ری ماسٹرڈ ورژن‘ کے لیے بنائے گئے نئے پوسٹر نے مداحوں کو الجھن میں ڈال دیا ہے، مداحوں کی اس الجھن کی وجہ فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ کیٹ ونسلیٹ کا ہیئر اسٹائل ہے جسے فلم کے نئے پوسٹر میں دوبارہ ترتیب دیا گیا ہے۔

پوسٹر میں موجود  کیٹ ونسلیٹ کی تصویر دیکھ کر ایسا لگ رہا ہے کہ اُنہوں نے بیک وقت دو مختلف ہیئر اسٹائز بنائے ہوئے ہیں۔

فلم کے اس نئے پوسٹر کی ریلیز کے بعد سوشل میڈیا صارفین دوبارہ سنیما گھروں میں جاکر فلم دیکھنے کے لیے بہت بے تاب نظر آرہے ہیں اور فلم کے پوسٹر پر دلچسپ تبصرے کررہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ یہ وہی تصویر ہے جوکہ فلم کے اصل پوسٹر پر موجود تھی بس اسے تھوڑا ایڈیٹ کرنے کے بعد مختلف انداز  میں پیش کیا گیا ہے۔

ایک اورصارف نے لکھا کہ فلم کے اصل پوسٹر میں موجود تصویرکو فلِپ کرکے نیا پوسٹر بنا دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ یہ فلم ’ٹائی ٹینک‘ اصل میں 19 دسمبر 1997 کو ریلیز ہوئی تھی اور باکس آفس پر دنیا بھر میں 2.2 بلین ڈالر کا ریکارڈ بزنس کرنے میں کامیاب رہی تھی۔

اس فلم نے 14 اکیڈمی ایوارڈز میں سے 11ایوارڈز اپنے نام کیے تھے، جن میں اسے بہترین فلم، بہترین ہدایت کاری، بہترین سینماٹوگرافی، اور بہترین اوریجنل ڈرامیٹک اسکور جیسے ایوارڈزملے تھے۔

اس فلم میں اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو اور اداکارہ کیٹ ونسلیٹ نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔


اپنا تبصرہ لکھیں