فلسطین ایکشن کا احتجاج، کیمبرج بلڈنگ پر رنگ پھینک دیا گیا

فلسطین ایکشن کا احتجاج، کیمبرج بلڈنگ پر رنگ پھینک دیا گیا


فلسطین ایکشن کے احتجاج کے دوران کیمبرج بلڈنگ پر رنگ پھینک دیا گیا۔ فلسطین ایکشن کا کہنا ہے کہ اقدام فلسطین میں جاری خونریزی کا عکاس ہے۔

ایکشن کمیٹی کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی طلبہ سے بات چیت اور غزہ میں مظالم کے خلاف کارروائی نہیں کر رہی، برطانیہ میں اسرائیل کی اسلحہ کی تجارت ہدف ہے۔

دوسری جانب کیمبرج یونیورسٹی نے تاریخی بلڈنگ سینٹ ہاؤس پر سرخ رنگ پھینکنے کی مذمت کی ہے۔

ادھر اسرائیلی فوج نے غزہ کے پناہ گزین کیمپوں پر بم باری کرتے ہوئے رفح اور خان یونس کے علاقوں پر شدید گولہ باری کی جس میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 120 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔

حماس نے عالمی برادری سے اسرائیلی جنگی جرائم رُکوانے کےلیے قابض فوج پر دباؤ ڈالنے اور مؤثر عملی اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

غزہ میں اسرائیلی فوج کی انسانی امداد پر بھی پابندیاں لگادی گئیں جس کے باعث کمال عدوان اسپتال میں غذائی قلت کے شکار چار بچے انتقال کر گئے۔


اپنا تبصرہ لکھیں