فلائٹ لیفٹیننٹ ریٹائرڈ خاقان مرتضٰی کو سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کا ڈائریکٹر جنرل تعینات کر دیا گیا۔
خاقان مرتضٰی کو ڈائریکٹر جنرل سی اے اے تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
گریڈ 21 کے فلائٹ لیفٹیننٹ ریٹائرڈ خاقان مرتضٰی ایم ڈی یوٹیلیٹی اسٹورز بھی رہ چکے ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو بتایا تھا کہ کابینہ نے سول ایوی ایشن کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) سول ایوی ایشن اتھارٹی آئندہ 2 سے 3 روز میں تعینات کر دیا جائے گا۔