پاکستانی میوزک انڈسٹری کے معروف ریپر گلوکار فارس شفیع کی موسیقی کے چرچے بھارت میں بھی ہونے لگے، بھارتی میوزک انڈسٹری سے وابستہ پنجابی گلوکار ہنی سنگھ بھی فارس شفیع کے دیوانے ہوگئے۔
مختلف سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں پنجابی گلوکار ہنی سنگھ کو فارس شفیع کے گانے ’انٹروڈکشن‘ کی تعریفیں کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
ہنی سنگھ کے مطابق پاکستان میں بہت ٹیلینٹ ہے، اگر دونوں ملک ایک ہوتے تو بہت آگے نکل چُکے ہوتے، لیکن اب کچھ نہیں ہوسکتا۔
خیال رہے کہ فارس شفیع گلوکارہ میشا شفیع کے بھائی ہیں اور کوک اسٹوڈیو سیزن 14میں ان کا پیش کردہ گانا ’معزز شریف‘ نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرلی تھی۔