فلسطینی وزارت صحت نے غزہ کے پناہ گزیں کیمپوں کے سیوریج اور آلودہ پانی میں پولیو وائرس کی تصدیق کی ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فورسز نے غزہ میں اپنے فوجیوں کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسین لگانا شروع کردی ہے۔
دوسری جانب غربت کے خاتمے کی تنظیم آکسفام کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے غزہ میں دستیاب پانی کی مقدار میں 94 فیصد کمی کردی ہے۔
آکسفام رپورٹ کے مطابق غزہ میں پانی کی کمی سے صحت کی مہلک تباہی پیدا ہو رہی ہے۔
علاوہ ازیں غزہ کے مختلف علاقوں میں اسرائیلی فورسز کی بربریت کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
اسرائیل کی ریاستی دہشتگردی میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 38 ہزار 794 سے تجاوز ہوگئی ہے۔