غزہ جنگ میں لڑنے سے انکار کرنے پر گرفتار کیے گئے نوجوان کو اسرائیلی فوج نے رہا کردیا۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی نوجوان کو غزہ جنگ میں لڑنے سے انکار پر 185 دن قید رکھا گیا، قانون کے مطابق اسرائیلی فوج میں شمولیت سے انکار پر سزائیں مقرر ہیں۔
رہا ہونے والے اسرائیلی نوجوان نے کہا ہے کہ مجھے جنگ اور قبضے کیخلاف جدوجہد میں کردار ادا کرنے کا موقع ملا۔
اُس نے کہا کہ خوشی ہے اسرائیل میں جنگ کیخلاف آواز بلند ہو رہی ہے۔