بالی ووڈ متنازع اداکارہ اور ڈانسر راکھی ساونت نے کینسر اسپتال بنانے اور مریضوں کا مفت علاج کروانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پیج کو انٹرویو دیتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں راکھی ساونت نے کہا کہ وہ چاہتی ہیں کہ وہ اتنا پیسہ کمائیں کہ غریب افراد کے لئے ایک کینسر اسپتال کھول سکیں جہاں ان کا مفت علاج کیا جائے۔
اس کے علاوہ انہوں نے بھارت کے غریب مسلمانوں کو حج پر بھیجنے کے عزم کا بھی اظہار کیا ہے کیونکہ وہ دستاویزی معاملات میں رکاوٹ کے باعث خود حج پر نہیں جاسکتی تو چاہتی ہیں کہ اپنی جگہ کسی دوسرے کو حج پر بھیج کر حج بدل کریں۔
یاد رہے کہ حال ہی میں اسلام قبول کرنے والی اداکارہ اور ڈانسر راکھی ساونت کی خواہش تھی کہ وہ رواں برس رمضان المبارک میں عمرے کی سعادت حاصل کرسکیں۔ انہوں نے ویزے کے حصول کے لئے درخواست بھی جمع کروا دی تھی تاہم کاغذی کارروائی پوری نہ ہونے کے سبب انہیں تاحال ویزہ نہیں مل سکا۔
یاد رہے کہ راکھی ساونت کی والدہ گزشتہ تین برس سے کینسر میں مبتلا رہنے کے بعد رواں برس جنوری میں وفات پا گئیں تھیں۔