عمیر جیسوال کی کافی دن بعد ذو معنی اسٹوری سامنے آگئی

عمیر جیسوال کی کافی دن بعد ذو معنی اسٹوری سامنے آگئی


پاکستانی معروف گلوکار، خوبرو اداکارہ ثناء جاوید کے سابق شوہر, اداکار، گلوکار و نغمہ نگار عمیرجیسوال نے طلاق کے بعد اللہ تعالیٰ پر کامل یقین رکھنے کی تلقین کر دی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ٹوٹے ہوئے دل کے مالک و گلوکار نے اسٹوری شیئر کرکے اپنے فالوورز کو ہمت و حوصلہ بلند رکھنے کے ساتھ ساتھ اللہ تعالیٰ پر مکمل بھروسہ رکھنے کی تلقین بھی کی۔

انہوں نے مختلف انسٹا اسٹوری شیئر کی ہیں، یوں تو وہ اکثر و بیشتر اپنے جم سیشن کی تصاویر و ویڈیوز شیئر کرتے رہتے ہیں لیکن اس بار انہوں نے مختلف حوالے شیئر کئے ہیں۔

عمیر جیسوال کی کافی دن بعد ذو معنی اسٹوری سامنے آگئی

پہلی انسٹااسٹوری میں انہوں نے جو تصویر شیئر کی ہے اس پر لکھا کہ آپ ایک قطرے کے منتظر ہوں وہ آپ کے لیے سمندر تیار کر رہا ہو۔

اگلے انسٹااسٹوری پچھلی اسٹوری کی مزید تائید کرتی ہے، جس میں لکھا ہوا ہے کہ شاید اس کی وجہ یہ ہی ہے کہ اللہ تعالیٰ چاہتا ہے کہ آپ اس کی ذات پر مکمل تقین رکھیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں