علیزا سلطان کا نیا فیشن شوٹ وائرل، صارفین کا ملا جُلا ردِعمل

علیزا سلطان کا نیا فیشن شوٹ وائرل، صارفین کا ملا جُلا ردِعمل


پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان کی سابقہ اہلیہ علیزا سلطان کا نیا فیشن شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے جس پر صارفین کی جانب سے ملا جلا ردِعمل سامنے آیا ہے۔

علیزا سلطان نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر اپنے نئے فیشن شوٹ کے سیٹ پر  بنائی گئی ایک ویڈیو شیئر کی جوکہ کچھ ہی دیر میں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

اس ویڈیو میں وہ سفید رنگ کا ٹاپ اور آسمانی رنگ کی پینٹ پہنے بہت ہی خوشگوار انداز میں فیشن شوٹ کرواتے ہوئے نظر آ رہی ہیں۔

علیزا سلطان کی اس وائرل ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے اور مختلف قسم کے تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

کچھ صارفین اس نئے فیشن شوٹ کی ویڈیو دیکھ کر علیزا سلطان کی خوبصورتی اور زندگی میں آگے بڑھنے کی کوشش کرنے پر تعریف کرتے جبکہ کچھ صارفین اس بات پر تنقید کرتے نظر آ رہے ہیں کہ اُنہوں نے شوبز انڈسٹری میں قدم رکھنے کے لیے فیروز خان سے طلاق لی ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں