عفان وحید نے درفشاں سلیم سے شادی کی افواہوں پر کیا کہا؟

عفان وحید نے درفشاں سلیم سے شادی کی افواہوں پر کیا کہا؟


پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و ماڈل عفان وحید نے ساتھی اداکارہ در فشاں سلیم سے شادی کی افواہوں پر اپنے ردِعمل کا اظہار کر دیا۔

عفان وحید نے حال ہی میں ’جیو‘ ٹی وی کے شو ’ہنسنا منع ہے‘ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہیں ساتھی اداکارہ در فشاں سلیم کے ساتھ ہوئے ایک برائیڈل فوٹو شوٹ کی تصاویر دکھائی گئیں جو کچھ عرصے پہلے سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔

برائیڈل فوٹو شوٹ کی تصاویر دکھاتے ہوئے ان سے یہ سوال بھی پوچھا گیا کہ کچھ عرصے پہلے یہ افواہیں پھیلی تھیں کہ آپ کی اداکارہ در فشاں سلیم کے ساتھ شادی ہو گئی ہے، ان میں کتنی صداقت ہے؟

عفان وحید نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ فوٹو شوٹ ہم نے ایک برانڈ کے لیے کروایا تھا اور ان تصاویر میں اس سے زیادہ کوئی صداقت نہیں ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ دراصل ہم دونوں نے ساتھ میں ایک پراجیکٹ کیا تھا جو کہ ہٹ ہو گیا تھا، ناظرین ہماری آن اسکرین کیمسٹری کو بہت پسند کر رہے تھے تو پھر ایک برانڈ نے ہم سے ایک فوٹو شوٹ کروانے کا کہا۔

عفان وحید نے ہنستے ہوئے یہ بھی کہا کہ برائیڈل فوٹو شوٹ وائرل ہوتے ہیں تو آپ کو پتہ ہے کہ لوگوں کو لگتا ہے کہ شادی ہو گئی ہے اور پھر یو ٹیوب پر تو ماشاء اللّٰہ میری بہت شادیاں ہو چکی ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں