عرفی جاوید کے منفرد گاؤن کا جادو بلآخر چل گیا

عرفی جاوید کے منفرد گاؤن کا جادو بلآخر چل گیا


اپنے بے باک لباس کے باعث شہرت حاصل کرنے والی بھارتی اداکارہ عرفی جاوید کا نیا تھری ڈی گاؤن بلآخر اپنا جادو چلانے میں کامیاب ہوگیا۔

مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر عرفی جاوید کی نئی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں میڈیا نمائندوں کے سامنے اپنے نئے لباس میں جلوے بکھیرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

بھارتی ریئلٹی شو بگ باس (او ٹی ٹی) کی امیدوار نے اس نئے لباس کو تھری ڈی ٹچ دیا ہے، سیاہ گاؤن پر حرکت کرتے پھول، پتے اور تتلیاں موجود ہیں جو عرفی جاوید کے ایک اشارے کے منتظر دکھائی دے رہے ہیں، ان کے اشارہ کرتے ہی تتلیاں پھولوں سے اُڑ جاتی ہیں اور پتے بھی حرکت میں آجاتے ہیں۔

ناصرف سوشل میڈیا صارفین بلکہ اداکارہ سمانتھا روتھ پربھو بھی عرفی کے اس منفرد لباس کی دیوانی ہوگئی ہے۔

انہوں نے انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے عرفی کے اس منفرد لباس کی تعریف کی۔

عرفی جاوید کے منفرد گاؤن کا جادو بلآخر چل گیا

صرف یہ ہی نہیں بلکہ سوشل میڈیا صارفین بھی عرفی جاوید کے اس لُک کو بے حد پسند کر رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ان کی ویڈیوز پر کمنٹس میں تبصرہ کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا کہ مانو کہ نہ مانو لیکن عرفی ملبوسات کے جو منفرد آئیڈیاز دیتی ہے وہ قابلِ تعریف ہے۔ ایک اور صارف کا کہنا ہے کہ عرفی جاوید کا لباس میٹ گالا کے ریڈ کارپٹ پر پیش کرنے کے قابل ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں