عرفان پٹھان کو عمران ملک میں وقار یونس کی جھلک دکھائی دینے لگی

عرفان پٹھان کو عمران ملک میں وقار یونس کی جھلک دکھائی دینے لگی


 ممبئی: عرفان پٹھان کو سن رائزرز حیدر آباد کے فاسٹ بولر عمران ملک میں وقار یونس کی جھلک دکھائی دینے لگی۔

عمران نے گذشتہ برس سن رائزرز کی جانب سے ڈیبیو کیا، انھیں رواں سیزن میں بھی برقرار رکھا گیا ہے، وہ مستقل مزاجی سے 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بولنگ کررہے ہیں۔

گذشتہ دنوں انھوں نے پنجاب کنگز کے خلاف 4 وکٹیں لینے کے ساتھ 20 واں اوور میڈن کرنے والے چوتھے بولر کا اعزاز بھی حاصل کیا، سابق بھارتی آل راؤنڈر عرفان پٹھان نے کہا کہ میں نے ایک کرکٹ کیمپ میں پہلی بار عمران ملک کو دیکھاتب ہی مجھے ان کی بولنگ میں وقار یونس کی جھلک دکھائی دی، میں اس وقت ہی ان کی صلاحیتوں کا گرویدہ ہوگیا تھا۔


اپنا تبصرہ لکھیں