عدالت نے اداکار فیروز خان کو بڑا حکم دے دیا

عدالت نے اداکار فیروز خان کو بڑا حکم دے دیا


پاکستان شوبز انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار فیروز خان کو کراچی کی مقامی عدالت نے بڑا حکم دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کی فیملی کورٹ میں فیروز خان کی بچوں سے ملاقات اور حوالگی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس دوران عدالت نے بچوں کے تعلیمی اخراجات اور علاج سے متعلق تفصیلات آئندہ سماعت پر پیش کرنے کی ہدایت کی۔

عدالت نے اداکار سے ماہانہ آمدن کی تفصیلات بھی طلب کی ہیں۔

دورانِ سماعت فیروز خان کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اداکار بچوں کا 20 ہزار روپے ماہانہ خرچ دینے کو تیار ہیں۔

سماعت کے دوران عدالت میں علیزا کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ علیحدہ سے رہائش کا بندوست کیا جائے، بچوں کے والد اگر بچوں سے ملنا چاہیں تو مل سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ فیروز خان اور ان کی اہلیہ علیزے سلطان میں کچھ عرصے سے علیحدگی چل رہی تھی، اس حوالے سے دونوں کی جانب سے کوئی واضح بیان جاری نہیں کیا گیا تھا۔

علیحدگی کی تصدیق گزشتہ دنوں اس وقت ہوئی، جب فیروز خان نے عدالت سے رجوع کیا۔


اپنا تبصرہ لکھیں