بالی ووڈ کے اداکار عامر خان کو فلم سرفروش میں پولیس آفیسر کے کردار سے متعلق آج بھی پچھتاوا ہے اور وہ اس پر پریشان بھی ہوجاتے ہیں۔
سال 2000 میں ریلیز ہونے والی فلم سرفروش آج بھی مداحوں کو یاد ہے، 25 سال بعد فلم کی اسکریننگ کی خصوصی تقریب ممبئی میں رکھی گئی، جس میں اداکار عامر خان کے ساتھ فلم میں کام کرنے والے دیگر فنکار نصیر الدین شاہ اور سونالی باندرے نے بھی شرکت کی۔
تقریب میں بات کرتے ہوئے عامر خان نے فلم سرفروش میں پولیس افسر کے مختلف کردار سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اس کردار کے بارے میں بہت افسوس ہے اور یہ کردار انہیں اب بھی پریشان کر رہا ہے۔
عامر خان نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات حقیقت ہے کہ یہ کردار مین اسٹریم سنیما کیلئے درست ہوسکتا ہے جیسے گووند جی (نہلانی) کی بنائی ہوئی اردھا سیتہ یہ پولیس سے متعلق ایک زبردست فلم تھی، مگر بڑے پیمانے پر مین اسٹریم سنیما میں ہمیں سرفروش جسی فلم عموماً دیکھنے کو نہیں ملتی۔
اداکار نے مزید بتایا کہ فلم میں پولیس افسر کے اس کردار کو کرنے پر انہیں آج تک پچھتاوا محسوس ہوتا ہے اور مجھے یہ بات اب تک پریشان کرتی ہے، کیونکہ اس فلم کی شوٹنگ کے دوران میں دو تین فلموں میں مصروف تھا، جس کی وجہ سے میں اپنے بال اتنے چھوٹے نہیں کر پایا جتنے مجھے کرنے چاہیے تھے، آج بھی جب میں اپنی فلم دیکھتا ہوں تو مجھے لگتا ہے کہ یار یہ سین دوبارہ نہیں کر سکتے؟