عامر خان بیٹی کی شادی کی رسمیں دیکھ کر آبدیدہ ہوگئے

عامر خان بیٹی کی شادی کی رسمیں دیکھ کر آبدیدہ ہوگئے


بالی ووڈ کے سُپر اسٹار عامر خان بیٹی ایرا خان کی شادی کی رسمیں دیکھ کر آبدیدہ ہوگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ان دنوں راجھستان کے شہر اودے پور میں منعقد ہونے والی ایرا خان اور فٹنس ٹرینر نوپور شیکھرے کی شادی کی تقریبات اور دلہن کے منفرد اور غیر روایتی لُک کے چرچے ہو رہے ہیں۔

تاہم اب سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے جو گزشتہ روز منعقد ہونے والی تقریب کی ہے جس میں ایرا خان اور نوپور شیکھرے کو اسٹیج پر کھڑے ہوکر مسیحی انداز میں ایک دوسرے کو جیون ساتھی کے طور پر قبول کرتے اور زندگی کے نئے سفر کا آغاز کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

وائرل ویڈیو کے اگلے منظر میں عامر خان جذباتی انداز میں آبدیدہ ہوتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

گزشتہ روز ہونے والی اس تقریب میں دلہنیا نے مسیحی دلہن کا انداز اپنایا اور سفید رنگ کا گاؤن زیب تن کیا جبکہ دولہا میاں کریم پینٹ سوٹ میں ملبوس تھے۔


اپنا تبصرہ لکھیں