‘عام آدمی کے حقوق سیاسی نعروں میں رہ گئے ہیں’

‘عام آدمی کے حقوق سیاسی نعروں میں رہ گئے ہیں’


پاکستانی فلم انڈسٹری کے نا مور ہیرو شان شاہد اکثر سوشل میڈیا پر مختلف موضوعات پر کھل کر اظہار خیال کرتے نظر آتے ہیں۔

گزشتہ روز پاکستان لٹریچر فیسٹیول میں گفتگو کرتے ہوئے اداکار شان کا کہنا تھا کہ عام آدمی کے حقوق آج صرف سیاستدانوں کے نعروں میں رہ گئے۔ سیاسی لوگوں کی گفتگو سن کر ایسا لگتا ہے کہ پنجابی فلمیں اب بچوں کی فلمیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان فلم انڈسٹری یتیم بچے کی طرح چل رہی ہے۔

سپر اسٹار اداکار نے سوال اٹھایا کہ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں کرکٹ کھیلتی ہیں تو پھر فلمیں کیوں نہیں لگ سکتیں؟

اداکار شان نے کہا کہ امجد اسلام امجد سمیت سب ادبی لوگ تو چلے گئے صرف سیاستدان بچ گئے ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں