بالی ووڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ کو حال ہی میں جوہو میں ایک تھیٹر کے باہر والدہ سونی رازدان اور بہن شاہین بھٹ کے ساتھ دیکھا گیا۔
عالیہ بھٹ نے والدہ اور بہن کے ہمراہ رانی مکھرجی کی فلم ’مسز چترجی ورسزناروے‘ دیکھی۔
اداکارہ یہ فلم دیکھ کر اتنا جذباتی ہوگئیں کہ اُنہوں نے اپنی انسٹا اسٹوری پر فلم میں اداکارہ رانی مکھرجی اور جم ساربھ کی شاندار اداکاری کی تعریف کرتے ہوئے ایک مختصر سا جذباتی نوٹ شیئر کردیا۔
اُنہوں نے اپنے اس نوٹ میں لکھا کہ’ہفتے کی رات میری ماں اور بہن کے ساتھ روتے ہوئے گزری جب ہم نے اپنی پسندیدہ اور باصلاحیت رانی مکھرجی کو شاندار اداکاری کرتے دیکھا‘۔
اُنہوں نے فلم کی کہانی کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ’مسز چترجی ورسز ناروے ایک ایسی اہم کہانی ہے جوکہ ضرور سنائی جانی چاہیئے اور میرے لیے بطور ایک نئی ماں، یہ کہانی دل کے بہت قریب تھی‘۔
اُنہوں نے لکھا کہ رانی میڈم، آپ جیسا کوئی نہیں!‘
اُنہوں نے رانی مکھرجی کی اداکاری کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ’آپ نے میرے خیالات بالکل بدل دیے اور میں نے آپ کے ساتھ ناروے سے ہندوستان تک کا سفر کرلیا!‘
عالیہ بھٹ نے اپنی انسٹا اسٹوری کے آخر میں فلم کی پوری ٹیم کو کامیابی پر مبارکباد بھی دی۔