بالی ووڈ کی معروف جوڑی اداکار رنبیر کپور اور اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنی بیٹی کے نام کا اعلان کردیا۔
اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے۔
انہوں نے رنبیر کپور اور بیٹی کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی ہے، جس میں فٹبال یونیفارم پر ’راحا‘ لکھا ہوا دیکھا جاسکتا ہے۔
عالیہ بھٹ نے اس پوسٹ کے کیپشن میں بتایا کہ انہوں نے اپنی بیٹی کا نام ’راحا‘ رکھا ہے، اور اس نام کا انتخاب راحا کی دادی نے کیا ہے جس کے بہت خوبصورت معنی ہیں۔
اداکارہ نے مختلف زبانوں میں اس نام کے معنی بھی بتائے کہ عربی میں اس نام کا مطلب امن ہے، بنگلہ میں سکون جبکہ سواہلی زبان میں مسرت۔
انہوں نے لکھا کہ شکریہ راحا ہماری فیملی میں زندگی کو لانے کے لیے ، ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ہماری زندگی تو اب ہی شروع ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کے گھر 6 نومبر کو بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جبکہ ان کی شادی اپریل 2022 میں ہوئی تھی۔