IIFA AWARDS LIVE performances
IIFA AWARDS Media talk
( رپورٹ راجہ زاہد اختر خانزادہ )
دبئی :نامور اداکارہ عالیہ بھٹ کو “گنگوبائی کاٹھیاواڑی”میں بہترین اداکاری پر آئیفا ایوارڈ 2023 سے نوازا گیا ہے لیکن بدقسمتی سے ایک ایمرجینسی کی وجہ سے وہ ایوارڈ وصول کرنے کیلئے شو میں نہ پہنچ سکیں، جس کی وجہ سامنے آگئی۔
تفصیلات کےمطابق اداکارہ عالیہ بھٹ نے ایوارڈ ملنے کے بعد انسٹاگرام پر ایک جذباتی پوسٹ شیئر کی ہے جس میں انہوں نے اپنی فلم “گنگوبائی کاٹھیاواڑی” کا پوسٹر شیئر کیا اور لکھا کہ “آئیفا کا شکریہ، مجھے افسوس ہے کہ میں ایوارڈ وصول کرنے کیلئے خود حاضر نہ ہوسکی”۔ انہوں نے اس ایوارڈ پر مداحوں کا بھی شکریہ ادا کیا اور لکھا کہ” اس اعزاز سے مجھے اور فلم کی پوری ٹیم کو نئی مسرت اور خوشی ملی ہے۔”
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق عالیہ بھٹ اپنے نانانندررزدان کی طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے ایوارڈ شو میں شرکت نہ کرسکیں اور ان کی جگہ فلم پروڈیوسر جیانتی لال نے ایوارڈ وصول کیا۔بھارتی میڈٖیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ جب عالیہ بھٹ کو اپنے نانا کی طبیعت خراب ہونے کی اطلاع ملی تو وہ ایئر پورٹ پر تھیں،نانا کی طبیعت خراب ہونے کی اطلاع ملنے کے بعد اداکارہ ایئر پورٹ سے ہی گھر واپس آگئیں کیونکہ وہ یہ بری خبر سننے کے بعد ایوارڈز کی تقریب میں شرکت نہیں کرنا چاہتی تھیں۔