بالی وڈ کی نامور اداکارہ عالیہ بھٹ اپنی آنے والی فلم ‘لو اینڈ وار’ کے پوسٹر پر اپنے دستخط کی وجہ سے ایک بار پھر ٹرولنگ کا نشانہ بن گئیں۔
عالیہ بھٹ نے انسٹاگرام پر فلمساز سنجے لیلا بھنسالی کی آنے والی نئی فلم ‘لو اینڈ وار’ کے اعلان کے ساتھ ہی اس کا پوسٹر شیئر کیا، جس میں اس فلم کی کاسٹ اور ان کے دستخط بھی واضح ہیں۔
مذکورہ پوسٹر میں کاسٹ کے حوالے سے بڑا انکشاف کرتے ہوئے عالیہ بھٹ، رنبیر کپور اور وکی کوشل کا نام اور ان دستخط بھی دیکھے جاسکتے ہیں۔
یہ پوسٹ جیسے ہی وائرل ہوئی تو سوشل میڈیا صارفین کی اکثریت نے عالیہ بھٹ کے دستخط کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے کسی چھوٹے بچے کے دستخط قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’ لگتا ہے کہ یہ دستخط ان کی چھوٹی بیٹی راہا کپور نے کیے ہیں۔
سنجے لیلا بھنسالی کی یہ فلم ‘لو اینڈ وار’ آئندہ سال 2025 میں سینما گھروں کی زینت بنے گی۔