عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی بیٹی کی پیدائش پر یاسر حسین کا عجیب و غریب ردعمل سامنے آگیا

عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی بیٹی کی پیدائش پر یاسر حسین کا عجیب و غریب ردعمل سامنے آگیا


عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی بیٹی کی پیدائش پر یاسر حسین کا عجیب و غریب ردعمل سامنے آگیا ہے۔

یاسر حسین ایک مقبول پاکستانی میزبان، کامیڈین اور ہدایت کار ہیں۔ ان کی ہدایت کاری کا پہلا پروجیکٹ ڈرامہ سیریل کوئل تھا۔

میزبان کی شادی اقرا عزیز سے ہوئی ہے اور ان کا ایک پیارا بیٹا کبیر ہے۔ ویسے یاسر اپنے غیر معمولی بیانات اور تنازعات کے لیے مشہور ہیں۔

اس بار پھر اداکار نے عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی بیٹی کے بارے میں اپنے عجیب و غریب بیان کے بعد نیٹیزنز کی توجہ اپنی طرف مبذول کرلی ہے۔

انہوں نے عالیہ اور رنبیر کی بیٹی کی پیدائش کی خبر سننے کے بعد ایک غیر معمولی بیان دیا۔

حال ہی میں اداکار یاسر حسین نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں لکھا ہے کہ آج کبیر بہت خوش ہے۔ دو ملکوں کی دوستی کے لیے میں تیار ہوں۔

اس پوسٹ پر صارفین کی جانب سے تبصروں کا سلسلہ جاری ہے، ایک صارف نے لکھا کہ واقعی مشہور ہونے کا ایک اچھا طریقہ ہے۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ وہ پاگل ہے اور ہمیشہ اس طرح کے سستے حربے کرتا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں