عالمی مارکیٹ میں سونےاور تیل کی قیمتوں میں کمی


عالمی مارکیٹ  میں  سونے اور خام تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ  میں  سونا مسلسل سستا ہور ہا ہے۔

عالمی گولڈ مارکیٹ  میں سونا 11 اعشاریہ 20 ڈالرز سستا ہوگیا فی اونس 1857 ڈالرز پر ٹریڈ کررہا ہے۔

اس مہینے کے آغاز سے اب تک عالمی مارکیٹ میں سونا 112 ڈالرز سستا ہوا ہے ۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔

امریکی خام تیل 1 فیصد کمی سے 39.55 ڈالرز فی بیرل پر موجود ہے جبکہ برطانوی خام تیل کی قیمت 1 فیصد کمی سے 41.39 پر موجود ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں