پاکستان کے نامور گلوکار عاطف اسلم اب انسٹاگرام پر بھی سنگ میل عبور کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔
گلوکار عاطف اسلم نے موسیقی کی دُنیا میں بھی خاص نام اور شہرت حاصل کی ہے اور یہ ہی وجہ سے ہے کہ ان کے مداحوں کی جانب سے انسٹاگرام پر بھی انہیں فولو کیا جا رہا ہے۔
عاطف اسلم کے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر 5 ملین یعنی 50 لاکھ فالوورز ہوگئے ہیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ انسٹاگرام پر 5 ملین فالوورز ہونے کے بعد اب عاطف اسلم بھی پاکستان کی اُن شخصیات کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں جن کو انسٹاگرام پر لاکھوں کی تعداد میں فالو کیاجاتا ہے۔
دوسری جانب عاطف اسلم نے رواں سال اپنی خوبصورت آواز میں اذان دی تھی۔
اس کے بعد اُنہوں نے ماہ صیام میں اپنی سحر انگیز آواز میں اللّہ تعالیٰ کے 99 نام ’اسماءالحسنیٰ‘ پڑھ کر تمام مسلمانوں کے دِل جیتے تھے۔
واضح رہے کہ گلوکار نے بھارتی فلم انڈسٹری کی کامیاب ترین فلموں میں بھی اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔