عاصم اظہر کے گانے نے 10 کروڑ بار دیکھے جانے کا سنگ میل عبور کرلیا


پاکستان کے نوجوان گلوکار عاصم اظہر کا شمار ان پاکستانی گلوکار میں ہوگیا ہے جن کے گانے ‘تو جو نہ ملا’ کو یوٹیوب پر 10 کروڑ سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے۔

گلوکار عاصم اظہر کم عمر اور چوتھے پاکستانی گلوکار ہیں جن کا ایک اور گانا تو جو نہ ملا ’10 کروڑ کلب’ میں داخل ہوا ہے یعنی ان کے گانے کو 10 کروڑ سے زائد بار دیکھا گیا ہے۔

اس سے قبل پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان، مومنہ مستحن اور عاطف اسلم کے گانوں کو یوٹیوب پر 10 کروڑ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔

Asim Azhar

@AsimAzharr

100 MILLION VIEWS. ♥️

And it gives me immense honour to become the youngest & only the 4th Pakistani artist (after Rahat Fateh Ali Khan sb, Atif Aslam & Momina Mustehsan) to have 2 or more songs in the 100 million club. 😊 thank you. I love you guys.

View image on Twitter
133 people are talking about this

اس حوالے سے نوجوان گلوکار نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کی اور اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔

۔۔۔۔۔اسکرین گریب

عاصم اظہر نے کہا کہ میرے پاس اپنی خوشی کا اظہار کرنے کے لیے الفاظ نہیں ہیں جب کہ انہوں نے اپنی پوری ٹیم کا بھی شکریہ ادا کیا۔

178 people are talking about this

خیال رہے کہ گلوکار عاصم اظہر کے رومانوی گانے ‘تو جو نہ ملا’ کی ویڈیو میں اداکارہ اقراء عزیز جلوہ گر ہوئی تھیں جب کہ گانے کی سرحد پار بھارت کے مشہور ڈائریکٹر کرن جوہر کی جانب سے بھی تعریف کی گئی تھی۔


اپنا تبصرہ لکھیں