ظہیر اقبال نے سوناکشی سنہا کا غصہ ہنسی میں بدل دیا: ویڈیو وائرل

ظہیر اقبال نے سوناکشی سنہا کا غصہ ہنسی میں بدل دیا: ویڈیو وائرل


بالی ووڈ کی نو بیاہتا جوڑی، اداکارہ سوناکشی سنہا اور اداکار ظہیر اقبال آج کل سیر سپاٹوں اور ایک ساتھ کھانے پینے میں مصروف ہیں۔

یہ جوڑا شادی کے بعد کی جانے والی ڈیٹنگ سے تصویریں اور ویڈیوز بھی اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کر رہا ہے۔

گزشتہ روز ظہیر اقبال نے اپنی نئی نویلی دلہن سوناکشی کی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں اداکارہ کو مسلسل ہنستے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اس دوران سوناکشی کے ہاتھ میں چمچ ہے اور یہ جوڑا غالباً کسی ریستوران میں بیٹھا کھانا کھا رہا ہے۔

ویڈیو میں سوناکشی ہنسے جا رہی ہیں اور ہاتھ سے اپنا چہرہ چھپانے کی کوشش کر رہی ہیں۔

اداکار ظہیر کا اس اسٹوری کے کیپشن میں لکھنا ہے کہ ’ سوناکشی مجھ پر چلانا چاہ رہی تھی مگر میں نے اسے ہنسا دیا۔‘

ویڈیو کا سوشل میڈیا پر آنا ہی تھا کہ ظہیر اقبال کے اس عمل کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

یاد رہے کہ سوناکشی اور ظہیر اقبال نے 2017ء میں ڈیٹنگ شروع کی تھی۔

ڈیٹنگ کے 7 سال بعد اس جوڑے نے اپنے تعلق کو شادی میں بدلنے کا فیصلہ کرتے ہوئے گزشتہ ماہ اپنی شادی رجسٹر کرائی ہے۔

 سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال نے اپنی شادی کی تقریب میں صرف قریبی رشتہ داروں اور دوستوں کو مدعو کیا تھا۔


اپنا تبصرہ لکھیں