طورخم بارڈر پر بغیر ڈیوٹی کے کنٹینرز کلیئرنس پر وزیراعظم کا تحقیقات کا حکم


وزیراعظم عمران خان نے طورخم بارڈر پر بغیر ڈیوٹی 350 کنٹینرز کلیئرنس کرنے کے معاملے پر   وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کو تحقیقات کا حکم دے دیا۔

ذارئع کے مطابق  طورخم بارڈر سے  بغیر ڈیوٹی ادا کیے 350 کنٹینر کلیئر کیے گئے جس سے قومی خزانے کو تقریباً 4ارب روپے کا نقصان پہنچا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ فراڈ کرنے کے لیے ملی بھگت سے خودمختار نظام کو بند کردیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کسٹم انٹیلی جنس نے گزشتہ سال دسمبر میں تحریری طور پر چیئرمین ایف بی آر کو آگاہ کیا تھا جس کی وجہ سے ایف بی آر متعدد افسران تبدیل کرچکا ہے۔

تاہم طورخم بارڈر پر بغیر ڈیوٹی ادا کیے 350 کنٹینرز کلیئرنس کے معاملے پر وزیراعظم نے ایف آئی اے کو تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں