طلب برقرار رہنے کے باعث ڈالر کی اڑان جاری

طلب برقرار رہنے کے باعث ڈالر کی اڑان جاری


 کراچی: 

زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں طلب برقرار رہنے کے باعث پیر کو بھی ڈالر کی اڑان برقرار رہی۔کاروباری دورانیے کے وسط میں درآمدی شعبوں کی بڑھتی ہوئی ڈیمانڈ کے سبب ایک موقع پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 166 روپے سے بھی تجاوز کرگئے تھی تاہم کاروبار کے اختتام پر انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 166 روپے سے نیچے آگئی اور ڈالر کی قدر 34 پیسے کے اضافے سے 165.96 روپے کی سطح پر بند ہوئی۔

اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 60 پیسے کے اضافے سے 166.90 روپے کی سطح پر بند ہوئی۔


اپنا تبصرہ لکھیں