پاکستان شوبز انڈسٹری عالمی شہرت یافتہ معروف ہدایت کار، صدا کار، اداکار اور میزبان ضیاء محی الدین سے محروم ہوگئی۔
لیجنڈری ضیاء محی الدین کراچی میں92 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ ان کے اہل خانہ کے مطابق وہ طبیعت کی ناسازی کے باعث کراچی کے نجی اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔
لیجنڈری ضیا محی الدین کے انتقال پر متعدد شوبز انڈسٹری سے وابستہ شخصیات نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے انتقال کو اردو ادب کے عہد کا خاتمہ قرار دیا۔
معروف سینئر اداکارہ اور میزبان حنا خواجہ بیات کا کہنا ہے کہ مجھے ضیا صاحب کی آواز سے عشق تھا، میں بچپن سے ضیا صاحب کو دیکھ رہی ہوں، ان کی کمی ہمیشہ محسوس ہوگی۔

