صبا قمر نے بھی یوٹیوب چینل کھول لیا، پہلی قسط جاری


پاکستان ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ صبا قمر نے بھی اپنے یوٹیوب چینل کا آغاز کیا ہے جس پر انہوں نے ‘آئسولیشن بائے صبا قمر’ کے عنوان سے پہلی قسط اپ لوڈ کی ہے۔

پاکستان انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے متعدد اداکار اوراداکاراؤں کی جانب سے یوٹیوب چینل چلایا جا رہا ہے جس میں اداکارہ اقرا عزیز، فیصل قریشی، عائشہ عمر اور دیگراداکارائیں بھی شامل ہیں۔

اب اداکارہ صبا قمر کی جانب سے بھی یوٹیوب چینل کا آغاز کیا گیا لیکن ان کا انداز سب سے منفرد ہے۔

صبا قمر نے اپنے یوٹیوب چینل پر گزشتہ روز پہلی ویڈیو اپ لوڈ کی جس کا عنوان ‘آئسولیشن بائے صبا قمر’ جو کہ اداکارہ نے خود ہی لکھا ہے۔

اداکارہ نے اس قسط کی وضاحت کرتے ہوئے بتایاکہ ‘ہم سب لاک ڈاؤن میں ہیں، آئسولیشن میں رہنا کسی کے لیے آسان نہیں ہے تو میں نے اپنی مایوسی کو دور کرنے کے ساتھ اس کا شکر ادا کرنے کا فیصلہ کیا’۔

صبا قمر نے اس ویڈیو میں لاک ڈاؤن سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار بے حد خوبصورتی سے کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر اداکارہ کی ویڈیو کو پسند کیا جا رہا ہے اور ان کے ٹیلنٹ کو سراہا بھی جا رہا ہے۔

اداکارہ کی پہلی قسط پر بھارت کے مقبول ترین گلوکار گرو رندھاوا نے بھی ان کی تعریف کرتے ہوئے اس پیغام کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا۔


اپنا تبصرہ لکھیں