صارفین پر پیٹرولیم لیوی کا ریکارڈ بوجھ

صارفین پر پیٹرولیم لیوی کا ریکارڈ بوجھ


رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں پیٹرولیم لیوی کی وصولی میں 368 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے پہلی سہ ماہی میں لیوی کی مد میں 222 ارب روپے وصول کیے، گزشتہ مالی سال جولائی تا ستمبر لیوی کی مد میں 47 ارب 48 کروڑ روپے وصول کیے گئے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے لیے پیٹرولیم لیوی کی وصولی کا ہدف 869 ارب روپے مقرر ہے، اس وقت فی لیٹر پیٹرول پر 60 روپے لیوی وصول کی جا رہی ہے، ہائی اسپیڈ ڈیزل پر فی لیٹر 55 روپے کے حساب سے لیوی عائد ہے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ سال پیٹرولیم لیوی کی مد میں 580 ارب روپے وصول کیے گئے۔


اپنا تبصرہ لکھیں