بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ تبو نے اپنی نئی کامیڈی فلم ’دی کریو‘ کیلئے شوٹنگ کا پہلا شیڈول مکمل کرلیا ہے۔
اس فلم میں معروف کامیڈین کپل شرما بھی خصوصی طور پر چند ایک مناظر میں نظر آئیں گے۔
گزشتہ شب تبو نے کپل کے ساتھ سیلفی شیئر کی اور فلم میں حصہ لینے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
’دی کریو‘ میں کرینہ کپور، کریتی سینن اور دلجیت دوسانجھ بھی شامل ہیں۔
فلم کا موضوع کمرشل ہوابازی سے متعلق ہے، جس میں فلم بینوں کیلئے نہایت تہلکہ خیز مناظر ہیں۔
فلم کے ڈائریکٹر راجیش کرشنن جبکہ پروڈیوسرز ریا کپور اور ایکتا کپور ہیں۔