پاکستانی انڈسٹری کی سینئر اداکار جوڑی شبیر جان اور فریدہ شبیر جلد ہی اپنی صاحبزادی کے ہاتھ پیلے کرنے والے ہیں۔
گزشتہ روز اداکارہ فریدہ شبیر اور اُن کے شوہر، اداکار شبیر جان نے نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں شرکت کی۔
اس دوران اس چارمنگ جوڑی نے متعدد دلچسپ سوالات کے جواب دیے۔
ایک سوال کے جواب میں فریدہ شبیر نے بتایا کہ اُن کی زندگی میں ایسی کوئی خواہش نہیں جو پوری نہ ہوئی ہو، زندگی چلتی رہتی ہے خواہشات پیدا ہوتی رہتی ہیں۔
اداکارہ فریدہ کا کہنا تھا کہ جیسے اب میں اپنی بیٹی کا نکاح کرنے والی ہوں، اللّٰہ سے دعا کرتی رہتی ہوں کہ اپنے بچوں کی خوشیاں دیکھ لوں اور بچوں کے بچے دیکھ لوں، اب یہ خواہش ہے۔
فریدہ شبیر نے مزید کہا کہ اسی طرح زندگی چلتی رہتی ہے اور خواہشات بھی پوری ہوتی رہتی ہیں۔
اولاد سے متعلق بات کرتے ہوئے فریدہ شبیر کا کہنا تھا کہ بچے ماں کو کمزور اور ڈرپوک بنا دیتے ہیں۔
واضح رہے کہ شبیر جان نے اداکارہ فریدہ سے 2001ء میں دوسری شادی کی تھی۔
اس جوڑے کے دو بچے بیٹا اور بیٹی یشمیرا جان ہیں۔