شاید انسانی جان سے زیادہ معیشت وفاقی حکومت کی ترجیح ہے: مرتضیٰ وہاب


کراچی: سندھ حکومت کے ترجمان بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان کی پریس کانفرنس پر شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے ۔

گزشتہ روز خرم شیر زمان نے میڈیا بریفنگ کے دوران سندھ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر سندھ حکومت لاک ڈاؤن بڑھانے کی طرف جاتی ہے تو اس کی مل کر مخالفت کریں۔

اس پر ترجمان سندھ حکومت مرتضٰی وہاب نے ٹوئٹر پر اپنے ردعمل میں کہا کہ  شاید انسانی جان وفاقی حکومت کی ترجیح نہیں ہے، ان کی ترجیح معیشت بچانا ہے۔

اسکرین گریب—

انہوں نے کہا کہ وفاق نے ہماری بات نہیں سنی، سخت لاک ڈاؤن ہوتا تو آج صورت حال مختلف ہوتی۔

SenatorMurtaza Wahab@murtazawahab1

It is this verbal diarrhoea which has confused people about Corona virus. It is people like him who openly violated SOPs & compromised the effectiveness of lockdown. Petty people doing petty politics unfortunately https://twitter.com/syedihusain/status/1267155230023725056 

Syedih@SyedIHusain

Prime Minister of Pakistan should issue his arrest orders,

Embedded video

218 people are talking about this

ترجمان سندھ حکومت کا کہنا تھا کہ احتیاطی تدابیر میں لاپرواہی سےکورونا کیسز میں اضافہ ہوا کیونکہ ہمارے کچھ سیاستدان خود ایس او پیز کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا عدالتی فیصلے کےمطابق صوبے کو وفاق کے فیصلوں پر عمل کرنا ہے۔ہے


اپنا تبصرہ لکھیں