شاہد کپور کو فلمی کیریئر کے آغاز پر کس بات پر شدید غصّہ آتا تھا؟

شاہد کپور کو فلمی کیریئر کے آغاز پر کس بات پر شدید غصّہ آتا تھا؟


بالی ووڈ کے معروف اداکار شاہد کپور نے انکشاف کیا کہ جب میں نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا تو مجھے لوگوں کا میری تعریف کرنے کا طریقہ پسند نہیں آیا۔

شاہد کپور نے حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو میں اپنے فلمی کیریئر کی ابتداء کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ  مجھے اس بات سے نفرت تھی کہ لوگ میری تعریف کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ میں بہت ’کیوٹ بوائے‘ ہوں۔

اُنہوں نے بتایا کہ مجھے یہ لفظ کبھی پسند نہیں تھا لیکن وقت کے ساتھ اب میں نے لوگوں کے اس انداز کو قبول کرنا سیکھ لیا ہے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ مجھے’کیوٹ‘ لفظ اس لیے ناپسند ہے کیونکہ مجھے لگتا ہے کہ جو لوگ اس لفظ کا استعمال کرتے ہیں وہ تعریف کرتے ہوئے کنجوسی کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ شاہد کپور کو  کرائم تھرلر او ٹی ٹی سیریز ’فرضی‘ میں شاندار اداکاری کے جوہر دِکھانے پر دنیا بھر سے کافی پذیرائی مل رہی ہے۔

’فرضی‘ ایمزون پرائم پر دنیا بھر میں سب سے زیادہ دیکھی جانے والے سیریز بن گئی ہے۔

راج اور ڈی کے کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ سیریز شاہد کپور اور وجے سیتھوپتی کا ڈیجیٹل ورلڈ میں ڈیبیو ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں