شاہ رخ خان کے مداح اکشے کمار کو ٹرول کیوں کرنے لگے؟

شاہ رخ خان کے مداح اکشے کمار کو ٹرول کیوں کرنے لگے؟


بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے مداحوں کو فلم’جوان‘ کی اسکریننگ کے دوران اکشے کمار کا اشتہار چلانا بالکل پسند نہیں آیا۔

اس حوالے سے ایک صارف نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ’ایکس‘ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔

اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سنیما میں فلم ’جوان‘ کے درمیان جب اکشے کمار کا اشتہار چلتا ہے تو شاہ رخ خان  کے مداح غصّہ کرنے لگتے ہیں اور ایک مداح کو یہ کہتے ہوئے بھی سنا جا سکتا ہے کہ ’اتنے پیسے دے کر ہم یہ اشتہار دیکھنے تھوڑی آئے ہیں‘۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس ویڈیو کو بہت پسند کیا جا رہا ہے اور دلچسپ میمز شیئر کر کے اکشے کمار کی خوب ٹرولنگ کی جا رہی ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں