شاہ رخ خان کو فلم ’پٹھان‘ کیلئے بال بڑھانے میں کتنا وقت لگا؟

شاہ رخ خان کو فلم ’پٹھان‘ کیلئے بال بڑھانے میں کتنا وقت لگا؟


بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے فلم ’پٹھان‘ میں نظر آنے والے اپنے ہیئر اسٹائل کے پیچھے چُھپی ایک دلچسپ کہانی مداحوں کو سنائی ہے۔

شاہ رخ خان کا حال ہی میں مداحوں کے ساتھ گفتگو کا ایک دلچسپ سیشن ہوا جہاں ایک مداح نے اداکار کے فلم ’پٹھان‘ میں نظر آنے والے ہیئر اسٹائل کے بارے میں سوال کیا۔

اداکار نے مداح کے سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ فلم میں مجھے اپنے بال بہت اچھے لگے، یہ وہ وقت تھا جب کورونا کی وجہ سے ہم لوگ گھر میں بالکل فارغ بیٹھے ہوئے تھے۔

اُنہوں نے بتایا کہ میری ہمیشہ سےخواہش رہی ہے کہ اپنے بالوں کو لمبا کروں اور دیکھوں کہ میں لمبے بالوں میں کیسا نظر آتا ہوں لیکن میں نے ایسا کبھی کیا نہیں۔

اُنہوں نے مزید بتایا کہ لیکن میرے ہیئراسٹائل کے بارے میں صرف ایک عجیب بات یہ تھی کہ فلم پٹھان کے کئی مناظر میں دیپیکا اور میرا ایک ہی جیسا ہیئر اسٹائل تھا، اس لیےہم دونوں کو ایک دوسرے کے ساتھ بیٹھ کر بالوں سے متعلق مشورہ کرنا پڑتا تھا تاکہ ہم دونوں کا ہیراسٹائل مختلف نظر آئے۔

اُنہوں نے مزید بتایا کہ مجھے اپنے بالوں کو بڑھانے میں تقریباََ ڈیڑھ سال کا وقت لگا، اس لیے امید ہے کہ اگر آپ کو فلم پٹھان پسند آتی ہے اور ہم اس فلم کا سیکوئل بناتے ہیں تو میں اپنے بال دوبارہ بڑھاؤں گا۔


اپنا تبصرہ لکھیں