شاہ رخ خان چھوٹے پردے پر متاثر کن میزبان نہیں بن سکتے، ارباز خان

شاہ رخ خان چھوٹے پردے پر متاثر کن میزبان نہیں بن سکتے، ارباز خان


بالی ووڈ اداکار ارباز خان کا خیال ہے کہ شاہ رخ خان چھوٹے پردے پر زیادہ متاثر کن میزبان نہیں بن سکتے۔

ارباز خان نے حال ہی میں اپنے نئے ٹاک شو’دی انوینسیبلز‘ کا آغاز کیا ہے، اُنہوں نے اپنے ایک انٹرویو میں بالی ووڈ کے نامور اداکاروں جیسے کہ امیتابھ بچن، سلمان خان، اور شاہ رخ خان کی چھوٹے پردے پر میزبانی کے فرائض سرانجام دینے کی صلاحیت کے بارے میں بھی بات کی۔

اُنہوں نے کہا کہ سلمان خان نے ماضی میں اپنے شو’دس کا دم‘ اور مسٹر ’امیتابھ بچن نے ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ کے ساتھ چھوٹے پردے پر شاندار انداز میں واپسی کی، یہاں تک کہ ان کے فلمی کیریئر بھی ان ٹیلی ویژن ریئلٹی شوز کی وجہ سے کامیابیوں کی نئی بلندیوں پر پہنچ گئے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ لیکن شاہ رخ خان چھوٹے پردے پر زیادہ کامیابی حاصل نہیں کرسکے۔

ارباز خان نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ وہ چھوٹے پردے پر خوبصورتی اور فطرت پسندی نہیں لا سکے، جس کی وجہ سے لوگ ان کی میزبانی کے انداز سے زیادہ متاثر نہیں ہوئے۔

واضح رہے کہ شاہ رخ خان نے 2007ء میں شو ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ کے تیسرے سیزن کی، 2008ء میں ’کیا آپ پانچوی پاس سے تیز ہیں‘ اور 2011ء میں ’زور کا جھٹکا: ٹوٹل وائپ آؤٹ‘ جیسے دیگر ریئلٹی پروگرامز کے میزبان رہ چکے ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں